دنیاہفتہ کی اہم خبریں

امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت قرنطینہ میں چلی گئی

شیعہ نیوز: ٹرمپ کے اردگرد کے لوگ مسلسل کووڈ ۱۹ سے متاثر ہو رہے ہیں جبکہ امریکہ کی اعلی قیادت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے اور اعلی فوجی حکام بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی فوجی افسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر امریکی فوج کے سروسز چیف سمیت پینٹاگون کی اعلیٰ عسکری قیادت قرنطینہ میں چلی گئی۔

وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے علاوہ، ٹرمپ کے فوجی مشیر جینا ماکرون، پریس سیکریٹری چاد جیلمارٹن، مشیر اطلاعات کارولین لیویٹ اور وہائٹ ہاوس کی ترجمان کیلی مک‌ انانی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ صدر کے مشیر اسٹیفن ملر میں بھی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق وائس کمانڈر یو ایس کوسٹ گارڈ ایڈمرل چارلس رے میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی قرنطینہ میں چلے گئے۔

پینٹاگون حکام کے مطابق ایڈمرل چارلس نے پچھلےہفتے سروس چیفس کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی تھی۔

حکام کے مطابق جنرل مارک ملی کے علاوہ پینٹاگون کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی خود ساختہ تنہائی (آئسولیشن) میں چلے گئے ہیں۔

پینٹاگون کے مطابق تمام عہدیداد قرنطینہ میں رہتے ہوئے ہی اپنی خدمات انجام دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button