مشرق وسطی

امریکی فوجیوں نے داعش کے تین سو خاندانوں کو عراق منتقل کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دہشت گرد امریکی فوجیوں نے داعش دہشت گرد گروہ کے تین سو خاندانوں کو شام سے عراق منتقل کردیا ہے۔

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے رپورٹ دی ہے کہ دہشت گرد امریکی فوجیوں نے ان افراد کو شمال مشرقی شام میں واقع حسکہ کے الھول کیمپ سے عراق منتقل کردیا ہے۔

اس سے قبل شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے رپورٹ دی تھی کہ امریکی فوجی داعش دہشت گرد گروہ کے ایک ہزار آٹھ سو غیرملکی عورتوں اور بچوں کو عراق منتقل کر رہے ہیں۔

امریکی فوجی، ہمیشہ داعش کے سرغنوں کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں یہاں تک کہ جب وہ شام اور عراق کی فوج کے محاصرے میں آگئے تھے اس وقت بھی انھوں نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے داعش کے سرغنوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا تھا ۔

درایں اثنا عراق کی سیکورٹی کونسل نے داعش دہشت گردوں کو عراق میں آنے سے روکنے کے لئے شام سے ملحقہ عراقی سرحدوں کی سیکورٹی بڑھائے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button