دنیا

امریکی جنگی اقدامات کے خلاف امریکہ اور کینیڈا میں مظاہرے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی شہریوں اور جنگ مخالف گروہوں کے کارکنوں نے استقامتی محاذ کے سپہ سالارجنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکہ کے دہشت گردانہ اقدام کے خلاف ملک کے ستر شہروں منجملہ واشنگٹن میں احتجاجی اجتماع کیا ہے۔

امریکہ کے مختلف شہروں میں ہونے والے ان اجتماعات میں شریک لوگوں نے ایران اور عراق کے خلاف امریکہ کے جنگی اقدامات کی مخالفت میں نعرے لگائے اور صیہونیوں کے چنگل سے فلسطین کی آزادی کا بھی مطالبہ کیا ۔

امریکہ کی جنگ مخالف تنظیموں منجملہ کوڈ پنک، پیس اینڈ جسٹس الائنس ، جنگ سے پاک دنیا اور دیگر جنگ مخالف گروہوں نے امریکہ کے ستر شہروں میں احتجاجی اجتماعات منعقد کرکے ٹرمپ کے جنگ پسندانہ اقدامات اور پالیسیوں کی مخالفت کی۔

وائٹ ہاؤس کے باہر بھی لوگوں نے خودجوش طریقے سے مظاہرہ کرکے ٹرمپ کی جنگ پسندانہ پالیسیوں اور ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کی ۔

اسی طرح کے اجتماعات کینیڈا میں بھی ہورہے ہیں اور جنگ مخالف تنظیموں نے پورے کینیڈا میں ایران اور عراق کے سلسلے میں امریکہ کے جنگی اقدامات کے خلاف مظاہروں کی کال دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button