امریکی منصوبے صدی کی ڈیل کے خلاف ترکی اور اردن میں مظاہرے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترکی اور اردن کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے کے باہر نعرے بازی کی گئی۔
امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ کے تیار کردہ مغربی ایشیا پلان یا وہی صدی کی ڈیل منصوبے کے خلاف ترکی میں زبردست احتجاج کیا گیا۔ سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
رپورٹ کے مطابق استنبول میں امریکی قونصل خانے کے باہر سیکڑوں مظاہرین نے اکٹھا ہو کر امریکہ اور ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے جبکہ انقرہ میں بھی امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا گیا۔
ادھراردن میں بھی سیکڑوں افراد نے امریکی سفارت خانے کے باہر ٹرمپ کے مغربی ایشیا پلان یا سینچری ڈیل منصوبے کے خلاف احتجاج کیا۔ ایران نے بھی اس منصوبے کو مکمل طور پرمسترد کر دیا ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے پلان کو مشرق وسطیٰ اور دنیا کے لیے ڈراؤنا خواب قراردیا۔
فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا کہ منصوبہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔