امریکی پابندیاں اسرائیلی دہشت گردی کی حمایت کے مترادف ہے۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی جہاد نے امریکہ کی طرف سے جماعت پر عائد کی جانے والی پابندیوں کو مسترد کردیا ہے اور کہا کہ امریکی پابندیوں کو پاؤں کی ٹھوکر پر رکھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے اسلامی جہاد اور حماس پر پابندیاں صیہونی قوتوں اور قابض اسرائیل کوخوش کرنے کی کوشش ہے۔ اسلامی جہاد امریکی پابندیوں کو مسترد کرتی ہے۔ ان پاپندیوں کی کوئی وُقعت نہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلامی جہاد پر پابندیاں عائد کرکے قضیہ فلسطین کو خوش کرنے کی مجرمانہ کوشش ہے مگر اس سے قضیہ فلسطین پرکوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور صیہونی پابندیوں سے اسلامی جہاد تحریک آزادی فلسطین کی جدو جہد اور مزاحمت ترک نہیں کرے گی۔ امریکہ کی طرف سے جماعت پر پابندیاں اسرائیلی دہشت گردی کی حمایت کے مترادف ہے۔
خیال رہے کہ تین روز قبل امریکہ نے اسلامی جہاد اور حماس سمیت کئی عالمی تنظیموں پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں۔