امریکی پابندیوں کا اجتماعی طور پر متحدہو کر مقابلہ کیا جائے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے وزیرخارجہ نے ملکوں پر پابندیاں عائد کرنے کی امریکی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے اتحاد پر زور دیا ہے۔
وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر پیج پر پابندیاں عائد کرنے کے امریکی نشے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکہ کی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اجتماعی عزم و ارادے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پابندیاں عائد کرنے کی امریکہ کی بیماری اور نشہ واشنگٹن کے دوستوں اور دشمنوں دونوں کو نقصان پہنچا رہا ہے مگر یہ کہ اس کا اجتماعی طور پر اور متحدہو کر مقابلہ کیا جائے۔
امریکہ نے گذشتہ مہینوں کے دوران ان ملکوں پر پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ جن سے اس کو دشمنی ہے اپنے اتحادی ملکوں کی جانب بھی پابندیوں کا دائرہ پھیلانا شروع کردیا ہے۔
امریکی حکومت کے دوہزار بیس کےفوجی بجٹ میں ایران ، روس ، شمالی کوریا ، اور چین جیسے ملکوں کے ساتھ ساتھ ترکی اور یورپی ملکوں کے خلاف بھی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
امریکہ نے اسی طرح اپنے دو دیگر اتحادی ملکوں ہندوستان اور مصر کو بھی روس سے ہتھیار خریدنے کی بنا پر پابندیوں کی دھمکی دی ہے ۔