دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نسل پرست انسان ہیں۔ الہان عمر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ کی مسلمان رکن پارلیمنٹ نے ٹرمپ کو ایک بار پھر نسل پرست کہا ہے ۔

ہل انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی خاتون مسلم رکن پارلیمنٹ الہان عمر نے اپنے خلاف ٹرمپ کے تازہ بیان کے جواب میں کہا ہے کہ، ٹرمپ نسل پرست ہیں اور ان کے خلاف اس طرح کے بیانات صرف اس لئے دیتے ہیں کہ وہ غیر امریکی نژاد ہیں۔

الہان عمر نے کہا کہ ٹرمپ امریکی عوام کی بھی سرزنش کرتے ہیں کہ انھوں نے مجھے ووٹ کیوں دیا ۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ریاست مینے سوٹا کے علاقے مینیا پولیس میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران ایک بار پھر الہان عمر پر حملے کئے ۔

انھوں نے کہا کہ الہان عمر سوشلسٹ ہے جو امریکہ سے نفرت کرتی ہے۔ٹرمپ نے اپنی اس تقریر میں دعوی کیا کہ امریکی کانگریس کی مسلمان اور خاتون رکن ، الہان عمر نے گیارہ ستمبرکے حملوں کو معمولی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بعض افراد نے یہ کام کیا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ الہان عمر امریکہ کے ان سیاستدانوں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے امریکی صدر ٹرمپ پر سخت ترین تنقیدیں کی ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button