دنیا

امریکی صدر کا ایران پر نئے الزامات کا سلسلہ شروع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کورونا بحران کے دلدل میں پھنسے امریکی صدر نے خود کو نجات دلانے کے لئے اب ایران پر نئے الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کوئی ثبوت فراہم کئے بغیر یہ دعوی کیا کہ ایران، عراق میں امریکی فوجیوں یا مراکز پر کسی بڑے حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ٹرمپ نے حسب معمول یہ دھمکی دی کہ اگر ایران کی جانب سے اس طرح کا کوئی اقدام ہوتا ہے تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

امریکی صدر ٹرمپ کا ٹوئیٹ ایسے حالات میں سامنے آیا ہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران عراق میں امریکی دہشت گردوں کی مشکوک سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عراق میں موجود امریکی دہشت گرد فوجی وہاں کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے مراکز پر حملے کرنے کا منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

عراقی ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ امریکہ ہر قیمت پرعراق کی حکومت اور عوام کے مطالبے کے برخلاف اقدامات کرنا چاہتا ہے اور وہ ملک میں اپنی موجودگی کے سخت مخالف استقامتی گروہوں کے مراکز پر حملہ کرنے کے درپے ہے۔

امریکہ کے دہشت گرد فوجی اب تک بارہا عراق کے مختلف علاقوں میں عراقی فورسز منجملہ رضاکار فورس حشد الشعبی کے مراکز پر بمباری کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ تین جنوری کو امریکی دہشت گردوں نے عراقی دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ کے قریب سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی حشد الشعبی فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ شہید کر دیا تھا جس کے ٹھیک دو روز بعد پانچ جنوری کو عراقی پارلیمنٹ نے ایک بل پاس کرتے ہوئے ملک سے امریکی دہشت گردوں کے فوری انخلا کا حکم جاری کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button