دنیا

امریکی صدر کے نسل پرستانہ بیان پر اقوام متحدہ کا ردعمل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر نے ٹرمپ کے توہین آمیز بیانات کا نشانہ بننے والی امریکی کانگریس کی خواتین ارکان کو بہترین انسان قرار دیا ہے۔

ٹرمپ کے توہین آمیز بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر میشل بیشلیٹ کا کہنا تھا کہ عالمی رہنماؤں کو اس طرح کی نفرت انگیز باتیں زیب نہیں دیتیں۔

انہوں نے کہا کہ چاروں خاتون ارکان کانگریس، بہترین انسان ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ دنوں اپنے ٹوئٹس میں امریکی کانگریس کی چار رنگین فام خواتین ارکان، الہان عمر، آیانا پرسلے، رشیدہ طالب اور الیگزینڈریا اوکازیو کارٹز کی توہین کی تھی۔

ٹرمپ اپنے ایک ٹوئٹ میں مذکورہ خواتین میں سے کسی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ان لوگوں کو اپنے ملک واپس چلے جانا چاہیے۔

امریکی صدر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ایوان نمائندگان کی خاتون ارکان، ایسی نفرت انگیز زبان استعمال کر رہی ہیں جو آج تک کسی بھی امریکی سیاستداں نے استعمال نہیں کی لیکن پھر بھی ڈیموکریٹ پارٹی نے انہیں اپنے سر پر بیٹھا رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button