دنیا

امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی آئندہ ہفتے متوقع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کے آرٹیکلز سینیٹ کو بھجوانے کی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی نے صدارتی مواخذے کی قرارداد پر دستخط کر دیے، امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد کے حق میں 228 جب کہ مخالفت میں 193 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے پاس کردہ قرار داد پر دستخط کر کے اسے سینیٹ چیمبر بھجوا دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے مواخذے کی قرارداد گزشتہ ماہ ایوان نمائندگان میں منظور کی گئی تھی، ان پر اختیارات سے تجاوز اور کانگریس کو روکنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہے، صدر ٹرمپ بھی جواب دہ ہیں۔

نینسی پیلوسی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک سینیٹ کو بھجوائیں گے اور اس معاملے سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوی امکان یہ ہے کہ ڈیموکریٹ ارکان ، دو ہزار بیس کے انتخابات سے قبل ہی ٹرمپ کا مواخذہ کرکے انہیں وائٹ ہاؤس سے چلتا کردیں گے۔

خیال رہے کہ ایوان نمائندگان میں منظور مواخذے کی قرارداد سینیٹ بھیج دی گئی ہے، امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی منگل سے شروع ہوگی۔

دوسری طرف امریکی صدر نے رد عمل میں اسپیکر نینسی پلوسی کو تاریخ کی بدترین اسپیکر قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ ڈیمو کریٹس نے ایوان میں امریکی تاریخ کا غیر شفاف ترین کام کیا ہے، مواخذے کی کوشش سے ڈیمو کریٹس کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button