دنیا

امریکی صدر ٹرمپ کے لندن آمد پر زبردست احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکی صدر ٹرمپ کے لندن پہنچنے پر برطانوی شہریوں نے دارالحکومت میں ٹرمپ کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا ہے۔

لندن میں مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھار کھے تھے جن پر ٹرمپ کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کی مذمت میں نعرے درج تھے۔

مظاہرین ساتھ ہی فلسطین کا پرچم اٹھا کر فلسطین کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے۔

کچھ مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی تھے جن پر ٹرمپ کو نسل پرست لکھا دکھایا گیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے لندن میں موجود ہیں۔

نیٹو کا سربراہی اجلاس منگل کو شروع ہوا جو بدھ کو ختم ہوجائےگا۔

نیٹو کا یہ سترواں سربراہی اجلاس ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب اس تنظیم میں اندرونی اختلافات اپنے عروج پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button