امریکی صدر ٹرمپ نے گواہی دینے پر دو عہدیداران کو برطرف کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی میں گواہی دینے والے دو سینئر عہدیداران کو برطرف کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے لیے امریکہ کے سفیر گورڈن سونڈلینڈ نے بتایا کہ اس حوالے سے انہیں پہلے ہی اطلاع کر دی گئی تھی، انہیں ہدایت دی گئی کہ امریکی صدر ان کی فوری واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی کارروائی میں گواہی دینے پر یوکرین پر مہارت رکھنے والے وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار لیفٹیننٹ کرنل الیگزینڈر ونڈمین کو برطرف کر دیا تھا جب کہ گزشتہ روز الیگزینڈر ونڈمین کے بھائی کو بھی برطرف کیا تھا جو امریکی قومی سلامتی کے سینئر قانون دان تھے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے خلاف مواخذے کو اسمبلی کی کارروائی سے خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک سیاسی چال تھی، ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی اور سینیٹر مٹ رومنی کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔