امریکی شہر شکاگو میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوکے فلسطین میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف جاری ایک متنازع بیان پر خودامریکہ میں بھی احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
گذشتہ روز امریکی شہر شکاگومیں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نےہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مائیک پومپیو کے فلسطین میں صیہونی بستیوں کو جواز فراہم کرنے کےبیان کی شدید مذمت کی گئی تھی۔
مظاہرین نے امریکی حکومت کی اسرائیلی ریاست کی طرف داری پرمبنی پالیسی کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ امریکی انتظامیہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ مل کر باقاعدہ فریق بن چکی ہے۔
مظاہرین نے حکومت اور صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ غرب اردن میں صیہونی آباد کاری کے حوالے سے اختیار کردہ مؤقف کو تبدیل کرے۔
مظاہرے میں امریکہ میں زیرتعلیم فلسطینی طلباء، مسلمان شہریوں اور امریکی شہریوں کے ساتھ انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔