دنیا

امریکی شہریوں کی صدر ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی صدر ٹرمپ کا نیا انتخابی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد امریکہ کے آدھے شہریوں نے ان کا مواحذہ کئے جانے کی حمایت کردی ہے۔

سی این این نے خبردی ہے کہ امریکہ میں کرائے گئے حالیہ سروے میں انچاس فیصد امریکی شہریوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا مواخذہ ہونا چاہئے۔

سی این این نے خبردی ہے کہ ریاست پنسلوانیا کے باشندوں نے جن کی اکثریت نے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو ووٹ دیا تھا اب وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے ٹرمپ کو ووٹ دے کر غلطی کی تھی۔

ٹرمپ کو ووٹ دینے والے ایک شہری نے سی این این سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک مواحذہ عوام پر یہ ثابت کرے گی کہ صدر اپنی مرضی سے جو چاہے وہ نہیں کرسکتا اور اس کے نتائج سے بچ نہیں سکتا۔

گذشتہ الیکشن میں ٹرمپ کو ووٹ دینے والے ایک اور امریکی شہری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ٹرمپ حد سے زیادہ بڑھ گئے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے ابھی فاش کیا ہے کہ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر کو فون کرکے کہا ہے کہ وہ دوہزار بیس کے صدارتی امیدوار جو بایڈن اور ان کے بیٹے کے خلاف تحقیقات کرائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button