مشرق وسطی
امریکی سفارت خانہ جاسوسی اور فساد کا اڈہ ہے۔ عراقی حزب اللہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی حزب اللہ نے کل رات اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاءکے لئے پارلیمنٹ میں قانون کی منظوری کی کوشش کی جائے گی۔
عراقی حزب اللہ نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کو جاسوس اور فساد کا اڈہ قرار دیتے ہوئے امریکہ کے خلاف عراقی عوام کے مظاہرے، نفرت اور امریکہ کی تحقیر پرعراقی عوام کی قدردانی کی۔
عراقی حزب اللہ نے اسی طرح کہا کہ دھرنے کی جگہ کو اس شرط کے ساتھ کہ امریکی فوجیں اس ملک سے نکل جائیں گی بدل دیا ہے۔
عراق کی عوامی رضا کارفورس نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے عراقی مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ مسلح افواج کے کمانڈر اور وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی درخواست کو تسلیم کرتے ہوئے بغداد سے باہر نکل جائیں۔