دنیا

امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کی ایران سے کارروائی روکنے کی اپیل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ایران سے امریکہ کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ اور دنیا جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے ایران سے کارروائی روکنے مطالبہ کیا۔

نینسی پلوسی نے ٹرمپ کی جنگ پر مبنی پالیسی پر بھی تنقید کی، انھوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی غیر ضروری اشتعال انگیزی کا خاتمہ یقینی بنانا ہوگا، ہمیں امریکی اہل کاروں کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہے۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکی فوجیوں کو ہدف بنا کر بمباری کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، ایسے میں اپنے اہل کاروں کا تحفظ ضروری ہے۔

انھوں نے لکھا کہ ٹرمپ انتظامیہ بے مقصد اشتعال انگیزی کر رہی ہے، جسے روکنا بھی ضروری ہے۔

گزشتہ رات عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر 35 میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں کم از کم 80 امریکی فوج ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، دوسری واشنگٹن نے حملوں کی تصدیق کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button