دنیا

امریکی خواتین کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ہزاروں امریکی خواتین نے واشنگٹن، نیویارک اور شکاگو میں انہی دنوں مسلسل چوتھے برس صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کرنے سڑکوں پر نکل آئی ہیں۔

امریکہ کے مختلف شہروں میں خواتین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مارچ کیا ہے اور ان پر خواتین کے حقوق کو پامال کرنے، موسمیاتی تبدیلیوں کے معاملات پر مجرمانہ غفلت برتنے، غیر ملکی تارکین وطن کےساتھ نا انصافیوں کا الزام عائد کیا۔

مظاہرے میں شریک خواتین نے صدر ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے اور ان کی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا۔

خواتین مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکان پر خوفزدہ ہیں۔

ایسے ہی مظاہرے ہفتے کے روز امریکہ کے ایک سو اسی دوسرے شہروں میں منعقد کیے گئے۔

تازہ ترین سروے نتائج کے مطابق امریکی رائے عامہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف انتہائی نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button