اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

صحافی عامر خاکوانی کے آئی ایس او کیخلاف الزامات بے بنیاد ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان جلال حیدر نے مرکزی دفتر لاہور سے جاری بیان میں کہا ہے کہ صحافی عامر خاکوانی نے روزنامہ 92 میں اپنے کالم میں 1994 کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان پر بے بنیاد الزمات لگائے ہیں جو قابل مذمت و قابل افسوس ہیں، جس سے تنظیم کے ملک بھر میں کارکنان کی دل آزاری ہوئی ہے۔ آئی ایس او پاکستان کا طرہ امتیاز رہا ہے کہ کبھی بھی کسی جارحانہ اور شدت پسندانہ کارروائیوں میں ملوث نہیں ہوئی اور کسی یونیورسٹی یا کالج میں قبضہ نہیں کیا اور نہ ہی طلبہ پر کبھی تشدد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جمہوری جماعت ہیں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہر مکتب فکر اور جو بھی سیاست میں سرگرم عمل ہے اسکو یہ حق حاصل ہے کہ جماعت، تنظیم، ایسوسی ایشن بنائے اور آئین پاکستان بھی یہ حق دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسی تناظر میں آئی ایس او پاکستان کے ملک بھر میں بیسیوں یونٹس ہیں، جو تعلیم و تربیت کی ترویج کیلئے کوشاں ہیں، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جامعات میں شدت پسندانہ کارروائیاں طلبہ کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے میں میں رکاوٹ ہیں اور اسی لئے ہم نے ہمیشہ طلبا حقوق کیلئے عملی جدوجہد کی ہے اور جامعات میں ایسی شدت پسندانہ سرگرمیوں کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ واقعہ میں جمعیت کے قائدین نے بھی اعتراف کیا تھا کہ انہیں کالعدم تنظیم کے کارکنان نے ورغلایا تھا تاکہ یونیورسٹی میں فرقہ وارانہ فسادات کئے جا سکیں، اسلامی جمیعت طلبا سے آئی ایس او کے ہمیشہ خوشگوار تعلقات رہے ہیں، اسی اتحاد کی بنیاد پر متحدہ طلبا محاذ اور ملی یکجہتی کونسل کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اس لئے کالم نگار عامر خاکوانی کو حالیہ واقعہ میں بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگانے پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں، ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ کالم نگار عامر خاکوانی کو تنظیم سے معافی مانگنی چاہئے اور آئی ایس او پاکستان کی طلبہ کے حقوق کیلئے کاوشوں کو اجاگر کرنا چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button