پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امیر المومنینؑ نے سازشی گروہوں کو اسلام کے زریں اصولوں سے شکست دی، علامہ باقر زیدی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امت مسلمہ کو اپنا وقار قائم کرنے کے لئے امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے طرز زندگی سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، امیر المومنینؑ نے سازشی گروہوں کو اسلام کے زریں اصولوں سے شکست دی، حضرت علیؑ نے عدل کے اصولوں پر سختی سے عمل کرکے طبقاتی تفریق اور دوہرے معیار کے وجود کا خاتمہ کیا، آپ کی اس انفرادیت نے ان لوگوں کو آپ کا دشمن بنا دیا، جو انصاف پسندی کی بجائے موقع شناسی سے کام لیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علیؑ نے اپنی زندگی کو سیرت رسولؐ کا عملی نمونہ بنا کر پیش کیا۔

علامہ باقر زیدی نے مزید کہا کہ آج امت مسلمہ کے زوال کی بنیادی وجہ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے انحراف اور اپنے اسلاف کے طرز عمل سے دوری ہے، آج کے مسلمان حکمران اصول پسندی کی بجائے مصلحت پسندی کے قائل ہیں، یہی وجہ ہے کہ عالمی ایشوز پر جرات مندانہ موقف پیش کرنے کی بجائے بزدلانہ انداز اختیار کرکے قومی وقار کو ہمیشہ ٹھیس پہنچائی گئی۔ انہوں نے کہا حیدر کرارؑ کی جرات و بہادری کا یہ حال تھا کہ انہیں میدان جنگ میں کبھی زیر نہیں کیا جا سکا، سازشیوں نے اپنے آلہ کار کے ذریعے مولا کائناتؑ پر اس وقت وار کیا، جب وہ حالت نماز میں تھے، امت مسلمہ آج بھی انہی سازشوں کا شکار ہے، جس کا بروقت ادراک نہ کیا تو عالم اسلام سنگین نقصانات سے دوچار ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button