مشرق وسطی

قابض اسرائیلی حکومت ہٹ دھرمی ترک کر دے تو معاہدہ ممکن ہے، اسماعیل ہنیہ

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمت تحریک حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی قابض حکومت اپنی ہٹ دھرمی ترک کر دیتی ہے تو ایک کثیر مرحلہ معاہدے تک پہنچنے کا موقع موجود ہے۔

ہنیہ نے بدھ کی شام ایک مختصر پریس بیان میں مزید کہا کہ میدان جنگ اور مذاکرات دو متوازی خطوط ہیں۔ جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ حماس استقامت کی عظمت اور مزاحمت کی صلاحیت پر مذاکرات کی بنیاد رکھ رہی ہے۔ حماس فلسطینی قوم پر مسلط کی گئی جارحیت کو ختم کرنے کے لیے پوری قوت سے کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان: حماس کے رہنما ہادی مصطفی اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید

ہنیہ نے نشاندہی کی کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا مؤقف بیان بازی ہے۔ امریکی انتظامیہ کو نسل کشی کی جنگ اور بھوک سے مرنے کی پالیسی کو روکنے کے لیے بہت سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے مگر امریکی انتظامیہ صرف باتیں کرتی اور عملا اسرائیل کو اسلحہ فراہم کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کو بدسلوکی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد غزہ کی حمایت سے توجہ ہٹانا اور مزاحمتی منصوبے اور ہمارے مقصد کے سیاسی استحکام میں نمائندگی کرنے والے اسٹریٹجک ریزرو کو خالی کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ لیکن میں کہتا ہوں کہ یہ تمام اذیتیں اور جبر کامیاب نہیں ہوں گے اور ہوا میں اڑ جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button