دنیا

بحر عمان میں اسرائیل کے سمندری جہاز پر حملہ، برطانوی وزارت دفاع نے کی تصدیق

شیعہ نیوز:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بحر عمان میں جس جہاز پر حملہ کیا گیا ہے وہ جاپان کا ہے اور اس کے عملے کو دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک شخص کا تعلق برطانیہ سے جبکہ دوسرے کا تعلق رومانیہ سے بتایا گیا ہے۔

کافی عرصے تک خاموشی اختیار کرنے کے بعد صیہونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ بحرہ عمان میں جس سمندری جہاز پر حملہ کیا گیا ہو جاپانی ہے اور وہ اسرائیلی کمپنی کے زیر نظر کام کر رہا تھا۔

اس سے پہلے برطانیہ کی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ بحر عمان میں ایک اسرائیلی سمندری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

جام جم آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ بحر عمان میں جس سمندری جہاز پر حملہ کیا گیا وہ اسرائیل کا ہے۔

گزشتہ رات عمان کے ساحل کے نزدیک بحر عمان میں ایک سمندری جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد یہ معلوم نہیں ہوسکا تھا کہ جہاز کا تعلق کس کا اور کہاں سے تھا۔

ادھر جمعے کی صبح برطانوی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بحر عمان میں اسرائیلی سمندری جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی حکام نے ابھی تک جہاز پر حملے کے بارے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہےلیکن برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گزشتہ رات حملے کے بعد ابتدائی خبر میں کہا گیا تھا کہ سمندری قزاق اس حملے میں ملوث ہوسکتے ہیں اور برطانیہ کے تجارتی مہم کے گروہ نے بھی کہا ہے کہ واقعے کے فورا بعد ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

برطانیہ کی بحریہ نے ایک مختصر بیان جاری کرکے کہا تھا کہ یہ واقعہ جمعرات کی رات عمان کے المسیرہ جزیرے کے شمال مشرق اور عمان کے دار الحکومت مسقط سے تقریبا 300 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع جزیرہ عرب میں رونما ہوا۔

المیادین ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حملہ ڈرون طیارے سے کیا گیا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button