دنیا
کریمیہ پر حملہ روس پر حملے کے مترادف ہوگا؛ روس کا یوکرین کو انتباہ
شیعہ نیوز:روس نے جو مغرب کی فوجی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، نیٹو کی فوجی اور انٹیلیجنس حمایت سے کریمیہ پر یوکرین کے ممکنہ حملے کے بارے میں مغرب اور نیٹو کو سخت خبردار کیا ہے۔
روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میدویدف نے کریمیہ پر یوکرین کے ممکنہ حملے پر خبردار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت عوام کا احترام کیا جانا چاہئے اور اس بات کو سمجھ لینا چاہئے کہ کریمیہ، روس کا علاقہ ہے اور کریمیہ پر حملہ روس پر حملے کے مترادف ہوگا اور جنگ کے پیچیدہ طور پر شدت اختیار کر جانے کا ذمہ دار یوکرین اور اس کے امریکی و مغربی حامی ہوں گے۔
انہوں نے یوکرین کے حکام کو مشورہ بھی دیا ہے کہ عقل سے کام لیں چونکہ کریمیہ پر حملے کی صورت میں روس کی جانب سے کسی بھی طرح کے ہتھیاروں سے انتقام لیا اور جواب دیا جا سکتا ہے۔