مشرق وسطی

ایران میں انتخابات میں خلل اندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا

شیعہ نیوز: ایران کے نیشنل سنٹر فار اسپیس نے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وقت شناس عوام نے اس بار کے انتخابات میں ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ عوام اور پولنگ بوتھوں کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے کے لئے دشمن کی سازشیں اور دباؤ کا ان پر کوئی اثر رہا ہے نہ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی رژیم کو جنگی مجرم قرار دیکر سزا دی جائے، حسین امیر عبداللہیان

ایران کے نیشنل سنٹر فار اسپیس نے بتایا ہے کہ دشمنوں نے انتخابات کے زمانے میں ایک پیچیدہ سائبر سازش تیار کی تھی جس کے تحت ملک کے نیٹ ورک، سسٹمس اور نگرانی کے نظام کو نشانہ بنایا جانا تھا لیکن ملک میں سائبر سیکوریٹی کے ذمہ دار اداروں کی جانب سے بر وقت کارروائی سے انتخابات سے قبل کئی منصوبے ناکام بنا دیئے گئے حالانکہ انتخابات کے دن بھی الیکشن کے انعقاد کے عمل میں خلل ڈالنے کے لئے دشمنوں کی طرف سے کئی کوششيں کی گئيں لیکن اس طرح کے تمام سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا گيا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button