پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تعلیم یافتہ نسل ، ملک و قوم کی ترقی کی ضمانت ہے، علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی نے اقوام کی ترقی کو تعلیم کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ملک یا قوم اس وقت تک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا جب تک ان کے نوجوان تعلیم سے آراستہ نہ ہوں اور تعلیم یافتہ نسل ہی کسی قوم کو ترقی کے راستے پر گامزن کرسکتی ہے۔

علامہ شیخ شبیرحسن میثمی نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے موقعہ پر کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جعفری جوان تعلیمی میدان میں نصابی و غیرنصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اور ایک مضبوط قوم اور محفوظ مستقبل کی بنیاد فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یاد رہے کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا تین روزہ اجلاس 2 ، 3، 4 دسمبر کو کراچی میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے جوان شرکت کررہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button