دنیا

برطانیہ میں ہڑتالوں اور مظاہروں کا نہ ختم ہونے والا دور

شیعہ نیوز: برطانوی فزیوتھراپی ڈاکٹروں نے بھی شرایط کار اور روزگار کی ابتر صورت حال کے خلاف ہڑتال کی ہے۔
جمعرات کو ہڑتال کا دوسرا دن رہا جس کے نتیجے میں ساٹھ طبی مراکز متاثر ہوئے۔
اس سے قبل چھبیس جنوری کو بھی چار ہزار دو سو سے زائد ڈاکٹروں نے ہڑتال کی تھی جس کے نتیجے میں علاج و معالجے کا عمل بری طرح سے متاثر ہوا تھا۔ یونیورسٹیوں کے کارکنوں وزارت محنت اور ریٹائرڈمنٹ کے محکمے کے ملازمین نے بھی معاشی حالات میں آنے والی ابتری کے خلاف احتجاجی ہڑتال کی ہے جبکہ برطانیہ کے دیگر شعبوں کے کارکنوں اور ملازمین نے بھی آئندہ ہفتے اس ہڑتال میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button