دنیا

یونان میں صہیونی تجارتی کمپنی کے نزدیک دھماکہ

شیعہ نیوز: یونانی شہر بیرئیوس میں صہیونی تجارتی کمپنی کے نزدیکی دھماکے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق الجزیرہ نے کہا ہے کہ یونان کے ساحلی شہر میں صہیونی تجارتی کمپنی کے نزدیک دھماکے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونان کی پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ ساحلی شہر بیرئیوس میں واقع صہیونی تجارتی کمپنی زم کے نزدیک بم دھماکہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج نے بیرک میں تبدیل کی گئی الاسراء یونیورسٹی بم سے اڑادی

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد کشتی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

الجزیرہ چینل کے مطابق دھماکوں کے بعد مشکوک افراد نے فلسطین کے حق میں بیانات چھوڑ کر جائے وقوعہ سے فرار اختیار کرگئے۔

اب تک کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ زم بین الاقوامی نقل و حمل کی ایک صہیونی کمپنی ہے جس کا مرکز مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں واقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button