مقبوضہ فلسطین، خلیج حیفا میں آئل ریفائنری کے قریب دھماکہ
شیعہ نیوز: صہیونی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں واقع خلیج حیفا میں ایک آئل ریفائنری کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں واقع خلیج حیفا میں ایک آئل ریفائنری کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران مشرق وسطی کی بڑی طاقت، امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا، روزنامہ گارڈین
اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح مقبوضہ فلسطین کے ساحلی شہر حیفا میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ "حیفا بے” میں ہونے والے اس دھماکے کی تصاویر شائع کرتے ہوئے اسرائیلی ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ دھماکا حیفا ریفائنری کے قریب ہوا ہے تاہم اس کی وجہ تاحال معلوم نہیں۔
اسرائیلی حکومت کے اہلکار کا دعویٰ ہے کہ واقعے کی وجہ ایک فیکٹری کی پولی تھیلین کی تنصیبات میں خرابی تھی۔ تاہم دھماکے کے بعد ضروری مرمت کے لیے یونٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ابھی تک تنصیبات کو پہنچنے والے ممکنہ جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔