غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کا عالمی برادری سے مطالبہ
شیعہ نیوز: اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین بالخصوص غزہ کی پٹی میں غاصب اسرائیلی حکومت کی جارحیت بند کرانے اور غزہ کے مکینوں تک خوراک اور ادویات کی ترسیل کے لئے اقدامات کرے۔
ایسنا کے مطابق، مراکش کے دارالحکومت رباط میں اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین نے ایک بیان میں عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ میں موجود بااثر طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جارحیت کو فوری طور پر بند کرانے، اس کے خلاف آواز اٹھانے، فلسطینی زمینوں کا محاصرہ ختم کرانے اور غزہ کے باشندوں کو خوراک اور ادویات فراہم کرنے کے ساتھ ہی فلسطینی عوام کےلیے بین الاقوامی حمایت کی کوشش کریں۔
یہ بی پڑھیں : عراق کا 2025ء کے عرب سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لئے آمادگی کا اظہار
رباط کا یہ بیان اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی یونین آف کونسلز کی ایگزیکٹو کمیٹی کے باونویں اجلاس کے پہلے دن کے اختتام کے بعد جاری کیا گیا جو منگل اور بدھ کو مراکش کے دارالحکومت میں منعقد ہوا۔اس بیان میں دنیا کے مختلف ممالک میں کثیر الجہتی پارلیمانی تنظیموں اور قومی پارلیمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قابض اسرائیلی حکومت کو فلسطینی عوام کے خلاف اپنی جارحیت کو روکنے کے لیے مجبور کرنے کی کوشش کریں۔