
پاکستانی شیعہ خبریں
چلاس میں فوری سرچ آپریشن کیا جائے، سید باقر الحسینی
شیعہ نیوز:صدر انجمن امامیہ بلتستان علامہ آغا باقر الحسینی نے سانحہ چلاس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی کے انتظامات کے باوجود اس طرح کے حملے سکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ دہشتگرد اس طرح کی کارروائیوں کے ذریعے جی بی کے عوام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں، لہٰذا مقتدر اداروں سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ فوری طور پر چلاس میں سرچ آپریشن شروع کر کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سانحے میں شہید ہونے والے افراد کے عزیز و اقارب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ خداوند متعال شہداء کی درجات کو بلند اور زخمیوں کو جلد از شفا عطا فرمائے۔