اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی ترمیمی بل کے ماسٹر مائنڈز کی مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پر اہم بیٹھک

شیعہ نیوز: ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل جیسی نام نہاد اتحاد بین المسلمین کے دعویدارجماعتوں کے سربراہان کی شیعہ مخالف فرقہ وارانہ متنازعہ تحفظ ناموس صحابہ بل کی منظوری کے بعد اسلام آباد میں اہم بیٹھک ۔محب اہل بیتؑ شیعہ و سنی پاکستانی عوام کی پرزور مخالفت کے بعد اس بل پرپہرا دینے کیلئے اہم امور پر مشاورت۔

تفصیلات کے مطابق ناموس صحابہ و اہلبیت بل کی منظوری کے بعد مفاد پرست، دین فروش اور اقتدار کے حریص نام نہاد مذہبی قائدین بشمول سینیٹر پروفیسر ساجد میر ،سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ،سربراہ جمعیت علمائے پاکستان شاہ اویس نورانی اور دیگر نے اپنے گروجے یو آئی سربراہ فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔اس بل کے پشت پناہوں نے بل کی منظوری پرایک دوسرے کو مبارکباددی اوراس بل کے مندرجات پر مشاورت کے بعد اس بل کی مخالفت کے پیش نظر اس پر سخت پہرا دینے کا بھی عزم کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہی جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام ، مرکزی جمعیت اہلحدیث جیسی بظاہر اتحاد بین المسلمین کی دعویدار جماعتیں ہیں جنہوں نے ملک دشمن کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعتوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی خوشنودی کی خاطرنام نہاد سکیولر اور لبرل مسلم لیگ نواز، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی جیسی جماعتوں کے کاندھے استعمال کرتے ہوئے اس فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی بل کو کورم پورا نا ہونے کے باوجود منظور کروالیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button