دنیا

روسی افواج میں ایک لاکھ سینتیس ہزار اہلکاروں کا اضافہ

شیعہ نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے جمعرات کے روز ایک حکم نامے پر دستخط کئے جس کی رو سے ان کی ملک کی مسلح افواج میں ایک لاکھ سینتیس ہزار افراد کا اضافہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ حکم نامے کی دستخط شدہ کاپی قانونی معلومات کی ویب سائٹ میں جاری کر دی گئی ہے۔ صدارتی حکم نامے سے فوجی اہلکاروں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 39 ہزار758 ہو جائے گی جن میں ساڑھے 11 لاکھ حاضر سروس اہلکار شامل ہیں۔

یاد رہے کہ حکم نامہ ایسے وقت پر جاری کیا گیا ہے جب روس کی یوکرین میں محاذ آرائی کو 6 ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button