مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

مقبوضہ فلسطین، حیفا بندرگاہ پر اسرائیلی جہاز کو نشانہ بنایا گیا

شیعہ نیوز: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ فلسطین کی حیفا بندرگاہ میں اسرائیلی جہاز کے خلاف یمن اور عراق کی مزاحمتی فورسز کے مشترکہ آپریشن سے آگاہ کیا۔

المسیرہ نیوز چینل نے بتایا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان "یحیی سریع” نے غزہ کی حمایت میں صیہونی حکومت کے خلاف ملک کی مسلح افواج اور عراق کی اسلامی مزاحمت کے مشترکہ آپریشن کی تصدیق کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے عراق کی اسلامی مزاحمت کے ساتھ ایک مشترکہ فوجی آپریشن میں حیفا بندرگاہ میں اسرائیلی جہاز "MSC Manzanillo” کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : شام اور لبنان کے جنوبی علاقوں پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے

یحیی سریع نے مزید بتایا کہ یہ آپریشن متعدد ڈرونز کے ذریعے کیا گیا اور خدا کے فضل سے آپریشن کامیاب رہا اور مطلوبہ اہداف حاصل ہوئے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے واضح کیا کہ جب تک غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا اس وقت تک ہم فلسطینی قوم کی حمایت میں عراق کی اسلامی مزاحمت کے ساتھ مل کر اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ یمن نے غزہ کے مظلوم عوام اور مزاحمت کی حمایت میں صیہونی حکومت کے جہازوں کے خلاف بحیرہ احمر میں کامیاب کاروائیاں کیں تاہم امریکی اور برطانوی جارح اتحاد نے غاصب رجیم کی حمایت میں کئی بار یمنی سرزمین پر حملے کئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button