مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حزب اللہ کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، پانچ زخمی

شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج نے منگل کی شام اعلان کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کی طرف سے کی گئی بمباری میں ایک فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کی طرف سے مغربی الجلیل میں "ایڈمیٹ” پر فائر کیے گئے ٹینک شکن میزائل کے نتیجے میں چھ فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کے بغیر اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کوئی معنیٰ نہیں رکھتا، ابوزھری

حزب اللہ نے کل منگل کی سہ پہر اعلان کیا کہ اس نے ایک اسرائیلی جاسوس غبارے کو نشانہ بنایا جس پر قابض فوج لبنان کی نگرانی اور جاسوسی کے لیے "ایدمت” کالونی کے اوپر سے پرواز کر رہی تھی۔

حزب اللہ  نے تصدیق کی کہ غبارے کو اس کے مقام اور کنٹرول کا تعین کرنے کے بعد میزائل ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button