بیروت ایئرپورٹ پر ایرانی طیارے کی غیرمعمول تلاشی
شیعہ نیوز: لبنانی سیکیورٹی ذرائع نے بیروت ایئرپورٹ پر ایک ایرانی طیارے کی غیرمعمول تلاشی لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لبنانی سیکیورٹی ذرائع نے رفیق حریری ایئرپورٹ پر ایک ایرانی طیارے کو گھنٹوں تک روک کر غیر روایتی اور غیر معمولی انداز میں تلاشی کے عمل سے گزارا۔
مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ تہران سے بیروت آنے والی پرواز کے مسافروں کو رفیق حریری ایئرپورٹ پر آمد کے وقت سخت جسمانی اور سامان کی غیرمعمول تلاشی کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں : شہید سلیمانی بیت المقدس کی آزادی کے لئے جدوجہد کو دینی فریضہ سمجھتے تھے، ناصر ابو شریف
اطلاعات کے مطابق ایئرپورٹ کے اہلکاروں نے تمام بریف کیسوں کو کھول کر چیک کیا۔ اس غیرمعمول اقدام اور نامناسب رویے کی وجہ سے جہاز میں سوار مسافروں کے علاوہ ائیرپورٹ پر موجود دوسرے افراد بھی شدید ناراض اور پریشان ہوئے۔
بیروت ایئرپورٹ کے سیکیورٹی حکام نے ایرانی سفارتی وفد کے سامان کی بھی تلاشی لینے کی کوشش کی جس پر ایرانی سفارت کاروں کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور اس عمل کے نتیجے میں کشیدگی پیدا ہوئی۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق تلاشی لینے والے سیکورٹی اہلکار غیر ملکی تھے۔
واقعے کے بعد لبنانی عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے حزب اللہ کے پرچم کے ساتھ ائیرپورٹ کی طرف مارچ کیا۔