پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ماتمی جلوس نکالنے پر بلاجواز ایف آئی آر، پولیس کےخلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر

شیعہ نیوز:چکوال کے مومنین کیلئے ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی ہے، ماتمی جلوس نکالنے پر بلاجواز ایف آئی آر، پولیس کےخلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر ہونے پرپولیس کی ہوائیاں اُڑ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہ سید بلہو میں ماتمی جلوس نکالنے پر تھانہ ڈوھمن میں اہل تشیع پر جو ناجائز ایف آئی آر درج کی گئی تھی ایڈوکیٹ جی ایم سید اور ایڈوکیٹ سید فخر کاظمی نے تھانہ ڈوھمن کے ایس ایچ او کے خلاف راولپنڈی ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی جب پولیس کے خلاف جوابی کاروائی ہوئی تو پولیس نے عدالت میں اپنی تفتیشی رپورٹ پیش کرکے مقدمہ ہی خارج کر دیا –شاہ سید بلہو کے تمام مومنین کے خلاف مقدمے کا اخراج اس بات کی دلیل ہے کہ آپکو اپنے اندر صرف جرائت سے کھڑا ہونے کی ہمت پیداکرنی ہوگی اور قانون کے ہی دائرے میں رہ کران قانون پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا راستہ روکنا ہو گا –

جہاں جہاں عزاداران حسینی ؑ کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں ایف آئی آر درج کروانے والےتکفیری و ناصبی شرپسند عناصر اورمتعلقہ پولیس افسران کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردیں یقین مانیں اسکے آپکو فوری نتائج ملیں گے اور آئندہ کیلئے ایسی غیر قانونی کاروائیوں کا سدباب کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی چکوال میں ایک درجن سے زائد شیعہ عزاداروں نے چوہدری محسن حسن کی سربراہی میں مقامی تکفیری عناصر کے خلاف توہین مکتب اہل بیتؑ کے ارتکاب میں تھانہ سٹی چکوال میں ایک مقدمہ درج کروایا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button