آئندہ دو دنوں میں عراقی وزیر اعظم کا اعلان کر دیا جائے گا۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے الفتح اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو دنوں میں ملک کے نئے وزیر اعظم کا اعلان کر دیا جائے گا۔
الفتح اتحاد کے اعلان کے مطابق عراقی صدر قانونی مہلت ختم ہونے سے پہلے آئندہ دو دنوں کے اندر وزیر اعظم کے نام کا اعلان کردیں گے ۔
الفتح اتحاد کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کے استعفے کے بعد اس عہدے کے لئے چھے افراد کے ناموں پر غور کیا جارہا ہےاس اتحاد کے مطابق عراق کے صدر برہم صالح آئندہ دو دنوں میں قانونی مہلت ختم ہونے سے پہلے نئے وزیراعظم کو کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دیں گے۔
الفتح اتحاد نے کہا ہے کہ وہی شخص وزیراعظم ہوگا جسے دینی مرجعیت اور مظاہرین کی حمایت حاصل ہوگی اور آئندہ دو دنوں میں اس کا نام پیش کردیا جائے گاعراق میں حالیہ مظاہروں میں شدت آنے کے بعد وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور پارلیمنٹ نے ہنگامی اجلاس طلب کر کے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا تھا۔
عراقی آئین کے مطابق وزیراعظم کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد عراقی صدر کے پاس اٹھارہ دسمبر تک نئے وزیراعظم کو متعارف کرانے کی مہلت ہے۔