پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آسٹریلین ہائی کمشنرکی مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان میں شامل علماء و اکابرین سے اہم ملاقات

آخر میں آسٹریلین ہائی کمشنر نے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور تعزیت پیش کی۔

شیعہ نیوز: صدر مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی سربراہی میں علماۓ کرام و کابینہ کے افراد کی گلگت میں آسٹریلین ہائی کمشنر سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ جی بی ملک عزیز کا ایک دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر حفظان صحت کے حوالے سے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وفد نے طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات، بیرون ملک طلبہ کو سکالرشپس، علاقے میں لوڈ شیڈنگ اور پینے کے صاف پانی کا مسئلہ، فرانس اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ خواتین کی سکل ڈویلپمنٹ اور ایگری کلچر کے شعبے میں معاونت و دیگر بنیادی مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اہل سنت محب اہل بیتؑ اسکالر مفتی فضل ہمدرد پر تکفیری ناصبی دہشت گردوں کاقاتلانہ حملہ

وفد نے مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف عالمی سطح پر اسٹریلیا اپنی آواز بلند کرے تاکہ اسرائیل کا سفاک چہرہ دنیا کےسامنے نظر آئے۔ آخر میں آسٹریلین ہائی کمشنر نے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور تعزیت پیش کی۔ انجمن امامیہ کے وفد نے آسٹریلین ہائی کمشنر کے گلگت بلتستان دورے اور یہاں کے لوگوں کے مسائل سننے پر شکریہ ادا کیا اور ان بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button