دنیاہفتہ کی اہم خبریں

مناسک حج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کرونا وائرس کے پھیلاو اور سعودی حکام کی جانب سے حج کی ادائیگی پر واضح موقف سامنے نہ آنے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک کے تقریبا 20 فیصد حجاج نے مناسک حج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلامی ممالک یکے بعد دیگرے مناسک حج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر رہے ہیں اور سنگاپور اور انڈونیشیاء کے بعد تھائی لینڈ، ہندوستان، ملائیشیاء برونائی اور جنوبی افریقہ نے بھی مناسک حج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب نے ابھی تک باقاعدہ طور پر مناسک حج کی ادائیگی یا عدم ادائیگی سے متعلق پالیسی بیان نہیں دیا ہے۔

دنیا بھر سے ہر سال 25 لاکھ زائرین خانہ خدا حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 45 ہزار 991 افراد متاثر اورایک ہزار 139 افراد ہلاک ہوئے ہبں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button