اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امریکی سفیر کے دورہ گلگت بلتستان کیخلاف کل احتجاج کا اعلان

شیعہ نیوز: امریکی سفیر کے دورہ گلگت بلتستان کیخلاف کل سکردو میں احتجاج کا اعلان کر دیا گیا۔ اتوار کے روز بعد نماز ظہرین سکردو حسینہ چوک سے یادگار چوک تک ریلی نکالی جائے گی جس میں اہم لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ لو کل سے گلگت بلتستان کا دورہ کر رہے ہیں اور وہ 27 جون تک جی بی میں رہیں گے۔ امریکی سفیر کے دورے پر گلگت بلتستان کے عوامی و سیاسی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم نے ایک بیان میں ڈونلڈ لو کے دورے کو کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button