پاکستانی شیعہ خبریں

لاہور، جامعہ المنتظر میں حمایت از فلسطین کانفرنس کا اعلان

شیعہ نیوز: لاہور کی ممتاز دینی درس گا جامعہ المنتظر  کی جانب سے فلسطین کے مظلومین کی حمایت کیلئے ’’حمایت از مظلومین کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کانفرنس 13 اکتوبر بروز اتوار کو جامعہ المنتظر میں ہوگی۔ سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ کانفرنس کی صدارت علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کریں گے، جبکہ ملک بھر سے جید علمائے کرام، عمائدینِ ملت، زعماء شرکت کریں۔ جامعہ المنتظر کی خدمات کے 72 سال پورے ہونے پر 12 اور 13 اکتوبر کو سالانہ کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ جس میں جامعہ کے فارغ التحصل طلبہ ملک بھر سے شریک ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق کانفرنس میں فلسطین و کشمیر کے مظلوموں کی حمایت کیلئے علمائے کرام اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button