پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سالانہ عظیم الشان فیسٹیول بعنوان "فاطمہؑ سبیل نجات

شیعہ نیوز: ملک کی معروف دینی درسگاہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں بمناسبت 20 جمادی الثانی یوم ولادت با سعادت سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا پہلے سالانہ عظیم الشان فیسٹیول بعنوان "فاطمہ سبیل نجات” کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں حرم مطہر قمر بنی ہاشم حضرت عباس علمدار علیہ السلام کربلائے معلی کی مایہ ناز دینی تعلیمی درس گاہ کا وفد خاص طور پر شریک ہوا، جبکہ درسگاہ ہذا کے مدیر اعلیٰ اور بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن علی نجفی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی، علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے شرکت اور خطاب کیا۔ علاوہ ازیں مختلف علاقوں سے آئے علمائے کرام بھی اس پررونق تقریب میں شریک ہوئے۔ بزرگ علمائے کرام نے اپنے خطابات میں سیرت حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button