
مراکش میں مزید 44 پاکستانی سمندر میں ڈوب گئے
تازہ حادثہ مغربی افریقا کے ملک مراکش میں پیش آیا، مراکشی حکام کے مطابق انسانی اسمگلر 86 تارکین وطن کو غیرقانونی طریقے سے پانی کے راستے اسپین لے جارہے تھے۔ کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی
شیعہ نیوز: بہتر مستقبل اور یورپ کے لائف اسٹائل سے متاثر ہونے والے مزید 44 پاکستانی مراکش کشتی حادثہ میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ ہی یونان میںبھی غیرقانونی طریقے سے یورپ پہنچنے کی کوشش میں میں اتنے ہی پاکستانی جان سے چلے گئے تھے۔
تازہ حادثہ مغربی افریقا کے ملک مراکش میں پیش آیا، مراکشی حکام کے مطابق انسانی اسمگلر 86 تارکین وطن کو غیرقانونی طریقے سے پانی کے راستے اسپین لے جارہے تھے۔ کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی، کشتی پر سوار 86 تارکین وطن میں سے 66 کا تعلق پاکستان سے تھا، پچاس افراد سمندر میںڈوب گئے اور 36 کو بچالیا گیا۔
پاراچنار امدادی قافلے پر حملے میں شہادتوں کی تعداد 9 ہوگئی، انتظامیہ تکفیریوں سے مزاکرات میں مصروف
مرنے والے 12 نوجوانوں کا تعلق گجرات سے تھا۔ یورپ کے ملک اسپین جانے کے لیے ان نوجوانوںنے 4 ماہ قبل اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ کشتی 2 جنوری کو روانہ ہوئی، طے شدہ رقم نہ ملنے کی وجہ سے انسانی اسمگلرز نے کشتی کھلے سمندر میں 13 روز کھڑے رکھی، خیال رہے گوجرانوالہ ریجن سے تعلق رکھنے والے افراد میں سب سے زیادہ یورپ جانے کا رجحان ہے۔ ایسے ہی حادثات کے بعد آئے روز یہاںنوجوانوںکی لاشیں آتی رہتی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کشتی حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے. اہل سے تعزیت کی اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی ہے۔