اہم پاکستانی خبریں

عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

شیعہ نیوز:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر کے معاملے پر ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی، یہ آڈیو سائفر کے معاملے پر تیسری جبکہ آج ہونے والی دوسری آڈیو لیک ہے۔

آڈیو میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے، سائفر کا بہت بڑا اثر پوری دنیا میں چلا گیا ہے۔

عمران خان کی آواز میں کہا جارہا ہے کہ حکمت عملی یہ ہے کہ عوام تو ہمارے ساتھ لگ چکی ہے۔

آڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ میر جعفر اور میر صادق کا جو بیانیہ ہے وہ آپ لوگوں نے فیڈ کرنا ہے۔نئی آنیوالی آڈیو میں پی ٹی آئی چیئرمین اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اسد عمر ایک اور چیز ہے ہائنڈ سائیٹ میں یہ جو ہم اب کر رہے ہیں ناں لیٹر والا، یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کردینا چاہیے تھا۔

مبینہ آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اس لیٹر کا بہت بڑا یعنی جو ہم سوچ رہے ہیں ناں، اس کا ساری دنیا کے اندر ایک امپیکٹ چلا گیا ہے۔

شیریں مزاری آڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ چائنیز نے آفیشل اسٹیٹمنٹ ایشو کی ہے، امریکا کی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔

عمران خان کہتے ہیں کہ حکمت عملی یہ ہے کہ پبلک ہمارے ساتھ بیٹھی ہے، اب پبلک کے پریشر سے ہم چاہتےہیں کہ اتوار کو اس طرح ہائٹ پر پریشر ہو، جو بھی جائے اسمبلی میں ووٹ دینے کےلیے اس کے یعنی وہ برانڈڈ ہو، لیکن جو آپ نے برینڈ کرنا ہے ناں، میر جعفر اور میر صادق، آپ کو لوگوں کو سپون فیڈ کرنا ہے۔

آڈیو میں پی ٹی آئی چیئرمین کہہ رہے ہیں کہ مائنڈز آل ریڈی فرٹائل گراؤنڈ بنی ہوئی ہے، اس وقت ان کو آپ فیڈ کریں گے۔

پہلی آڈیو لیک میں عمران خان نے پرنسپل سیکریٹری کو پلان دیا کہ ’’سائفر سے کھیلنا ہے‘‘ ، امریکا کا نام نہیں لینا، اعظم خان نے طریقہ بتایا، شاہ محمود قریشی سائفر پڑھیں گے، میٹنگ منٹس وہ بنائیں گے، منٹس تو ان کے ہاتھ میں ہیں، تبدیل کرکے تجزیہ یہ کریں گے کہ یہ تو سفارتی زبان میں ’’دھمکی‘‘ ہے۔

عمران خان کی سائفر سے سازش بنانے کی کہانی کا پارٹ ٹو بھی سامنے آيا تھا، جس میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے بڑوں نے جان بوجھ کر امریکی سازش گھڑی تھی، کپتان نے کھلاڑیوں کو حکم دیا تھا کہ لیٹر پر چپ کرکے منٹس لکھ دیں، امریکا کا نام نہیں لینا، کسی کے منہ سے ملک کا نام نہیں سننا چاہتا۔

دوسری آڈیو نے سائفر کو سازش بنانے کا عمل مزید واضح کیا، آڈيو میں اعظم خان، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سے گفتگو میں عمران خان کہتے ہیں ہم تینوں نے کل میٹنگ کرنی ہے، لیٹر پر چپ کرکے منٹس لکھ دیں، اعظم کہہ رہے ہیں کہ اس کے منٹس بنالیتے ہیں اور فوٹو اسٹیٹ بنا کر رکھ لیتے ہیں۔

عمران نے اجلاس کے شرکا کو خبردار کیا کہ کسی صورت امریکا کا نام نہيں لینا، وہ کسی کے منہ سے ملک کا نام نہیں سننا چاہتے۔

دوسری آڈیو میں اسد عمر نے عمران خان سے کہا کہ آپ جان کے لیٹر کہہ رہے ہیں، یہ لیٹر نہیں میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے، عمران نے جواب دیا ٹرانسکرپٹ یا لیٹر ایک ہی چیز ہے، لوگوں کو ٹرانسکرپٹ کی سمجھ نہيں آتی، عوامی جلسے میں ایسے ہی کہتے ہیں۔

اس سے قبل آج صبح سابق وزیراعظم عمران خان کے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے سے متعلق مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی، اس آڈیو میں عمران خان چالیں چلنے کا ذکر کر رہے ہیں۔

سامنے آنے والی اس آڈیو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ آپ کی بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ جناب اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے، یہ نمبر ایسا ہے نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہو گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا آڈیو میں کہنا تھا کہ اب سے لے کر 48 گھنٹے is a long long time، اس میں بڑی چیزیں ہو رہی ہیں، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں، جو ہم پبلک نہیں کر سکتے۔

آڈیو میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 5 تو میں خرید رہا ہوں، میرے پاس ہیں5، میں نے میسج دینا ہے کہ وہ جو 5 ہیں نا وہ 5 بڑے اہم ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین اس آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ اس کو کہیں کہ اگر وہ ہمیں 5 سیکیور کر دے نا وہ والا، 10 ہو جائیں گے تو یہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔

عمران خان کا آڈیو میں کہنا تھا کہ اس وقت قوم الارم ہوئی ہے، یعنی across the board لوگ چاہ رہے ہیں کہ کسی طرح ہم جیت جائیں، تو اس میں کوئی فکر نہ کریں کہ یہ ٹھیک ہے یا غلط ہے۔

لیک ہونے والی نئی آڈیو میں چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی بھی حربہ ہو، ایک ایک بھی کوئی اگر توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بڑا فرق پڑے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button