مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق میں امریکی فوجی قافلے پر ایک اور حملہ

شیعہ نیوز:غاصب امریکی فوجیوں کے ایک کنوائے کو صوبہ القادسیہ کے علاقے الدواجن میں حملے کا نشانہ بنا گیا ہے۔

اس حملے میں ہونے والے نقصان کے بارے میں رپورٹ میں کچھ نہیں بتایا گيا۔

اصحاب الکہف نامی عراقی استقامتی گروہ نے القادسیہ میں امریکی فوجی کنوائے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران عراق میں امریکی فوجی اڈوں اور لاجسٹک فوجی کاروانوں پر تواتر کے ساتھ حملے کیے جارہے ہیں۔

عراقی عوام اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کررہے ہیں اس ملک کی پارلیمنٹ امریکی فوجیوں کے انخلا متعلق ایک بل بھی منظور کر چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button