دنیا

کابل، مسجد میں پھر دھماکہ، 6 شہید، 22 زخمی

شیعہ نیوز: کابل کے مصروف علاقے کی مسجد حضرت زکریا میں دھماکے کی خبر دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ بم کا تھا جسے مسجد میں رکھا گیا تھا۔ بم کے دھماکے سے کافی جانی و مالی نقصان بھی ہوا۔

کچھ ذرائع کا دعوی ہے کہ دہشت گردانہ حملے میں کم ازکم 10 افراد شہید اور زخمی ہوئے تاہم جاں بحق ہونے والے افراد کی صحیح تعداد کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

کابل میں طالبان کے سیکورٹی کمانڈر کے ترجمان خالد زدران نے مسجد میں دھماکے کی تائید کی اور کہا کہ حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد حضرت زکریا میں دھماکہ نماز کے وقت ہوا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ کابل کے طبی ذرائع نے روئٹرز کے بتایا کہ اس دھماکے میں 5 افراد شہید اور 10 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ۔

الجزیرہ کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ دھماکے میں 6 عام شہری جاں بحق جبکہ 15 ديگر زخمی ہوئے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button