اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب سے آنے والا کورونا وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودیہ عرب سے کراچی پہنچنے والا ایک اور مسافر کوروناوائرس کے سبب جاں بحق ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے مریض میں دو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ محکمہ صحت وبہبود آبادی نے مرنے والے کی سعودی عرب سے واپسی کی تصدیق کردی۔ کراچی میں مرنے والوں کی تعداد 6ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہی دن میں کراچی شہر میں کورونا وائرس سے تین مریض جان کی بازی ہار گئے، کراچی میں کورونا سےہلاک ہونے والے چھٹے مریض کا تعلق بھی سعودیہ عرب سے بتایا جارہاہے ۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں تمام ہلاک شدگان کا تعلق رائے ونڈ تبلیغی اجتماع یا سعودیہ عرب سے ہے۔

محکمہ صحت وبہبود آبادی سندھ کی جانب سے جاری تازہ ترین ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم سندھ میں COVID-19 سے ایک اور موت کی تصدیق کرسکتے ہیں۔

محکمہ صحت وبہبود آبادی نے اپنے پیغام مزید کہا ہے کہ مرنے والا شخص دس روز قبل ہی سعودیہ عرب سے کراچی لوٹا تھا۔ اس سے سندھ میں اموات کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ صحت وبہبود آبادی سندھ نے کراچی میں آج ہی دو اور مریضوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے سبب موت کی تصدیق کی تھی جن کا تعلق رائے ونڈ تبلیغی اجتماع سے بتایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button