دنیا
اسرائیل پر ایک اور سائبر حملہ، 30 لاکھ صیہونیوں کا ڈیٹا نیلامی کے لئے پیش
شیعہ نیوز: سخی چور نامی ایک ہیکر گروپ نے می ٹیک نامی صیہونی کمپنی پر سائبر حملہ کرکے تیس لاکھ لوگوں کی معلومات چرا لی ہیں اور یہ معلومات آن لائن فروخت کے لئے پیش کر دی ہیں۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیکروں نے اعلان کیا کہ تیس لاکھ اسرائیلیوں کی معلومات فروخت کے لئے موجود ہیں جن میں ان افراد کا نام، خاندانی معلومات، نیشنل آئی ڈی نمبر، تاریخ پیدائش، ایڈریس، ٹیلی فون نمبر، ای میل ایڈریس اور اسی طرح کی دیگر معلومات شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی عصائے موسی نامی ہیکر گروہ نے اسرائیل پر حملہ کرکے حساس معلومات چرا لی تھیں اور غاصب اسرائیلی ریاست کی سائبر میدان میں کمزوریوں کو برملا کر دیا تھا۔