
ہندوستان میں حجاب کی بنا پر لڑکیوں کا ایک اور اسکول بند کر دیا گیا
شیعہ نیوز: ہندوستان کی ریاست کرناٹک کی بی جے پی حکومت نے اسکول میں حجاب کے ساتھ تعلیم کی مخالفت جاری رکھتے ہوئے اس ریاست میں طالبات کے باحجاب ہونے کا بہانہ بنا کر لڑکیوں کا فاروقیہ اسکول بند کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اسکول دوبارہ کھولنے کے لئے طالبات کو حجاب اتارنا ہو گا۔ آٹھویں سے دسویں کلاس کی چار سو طالبات نے فاروقیہ اسکول میں بند دروازوں کے پیچھے لڑکیوں کی تعلیم اور حجاب کی حمایت میں نعرے لگائے اور اسکول دوبارہ کھولے جانے کا مطالبہ کیا۔
ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں اسکولوں میں مسلمان طالبات کے حجاب کو لے کر گذشتہ سال سے بحران جاری ہے اور باحجاب لڑکیوں کو اسکول میں حجاب پر پابندی کا بہانہ بنا کر تعلیم سے محروم کر دیا گیا ہے اور یہی مسئلہ مسلمانوں اور انتہا پسند ہندوؤں کے درمیان بڑھتی کشیدگی کا بھی باعث بنا ہوا ہے۔