مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

انصاراللہ کا ایک اور تاریخی کارنامہ، 7200 جوڑوں کی اجتماعی شادی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ نے یمن میں نیشنل سالویشن حکومت کی حمایت سے ایک اور کارنامہ تاریخ میں ثبت کراتے ہوئے 7 ہزار 200 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پر وقار تقریب منعقد کی۔

اجتماعی شادی کی اس پر وقار تقریب سے مختصر خطاب کرتے ہوئے یمن کی عوامی اور انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل عبدالملک بدرالدین الحوثی نے شادی شدہ جوڑوں کو مبارکباد دی۔

شادی کی اس تقریب میں یمن کی جنگ میں زخمی، اپاہج اور متاثر ہونے والے جوان پہلے صف میں تھے۔

واضح رہے کہ انصاراللہ نہ فقط محاذ جنگ میں آگے آگے ہے بلکہ یمن کی تعمیر نو میں بھی بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button