دنیا

اسرائیل کا ایک اور ظلم، حنظلہ کے امریکی کارکن پر دورانِ حراست جسمانی تشدد

شیعہ نیوز: حنظلہ بین الاقوامی فریڈم فلوٹیلا کے انسانی حقوق کے کارکنوں کی ٹیم نے انسانی حقوق کے ایک سیاہ فام امریکی کارکن کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں کے وحشیانہ تشدد کی خبر دی ہے

رپورٹ کے مطابق حنظلہ بین الاقوامی فریڈم فلوٹیلا کے انسانی حقوق کے کارکنوں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اس کشتی پر قبضے اورانسانی حقوق کے بین الاقوامی کارکنوں کی گرفتاری کے بعد سیاہ فام امریکی کارکن کرس اسمالز کوسخت زدوکوب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں ہے، عباس عراقچی

حنظلہ بین الاقوامی فریڈم فلوٹیلا کے انسانی حقوق کے کارکنوں نے بتایا کہ کشتی پر قبضے اور بین الاقوامی کارکنوں کی گرفتاری کے بعد، سات اسرائیلی فوجی، انسانی حقوق کے سیاہ فام امریکی کارکن کرس اسمالز پر ٹوٹ پڑے اور اس کو ‎سخت زدوکوب کیا۔

انھوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے کرس اسمالز کو اس حد تک لاتوں سے مارا کہ اس کا دم گھٹنے لگا اور اس کی کمر اور گردن پر نیل پڑگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button